ستمبر 2015ء تک پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 247ارب روپے تھا، موجودہ دور حکومت میں 57 ارب روپے کا خسارہ ہوا، ، 611 تقرریاں کی گئیں

قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ا نجینئر داور کنڈی کے سوال کا تحریری جواب

پیر 22 فروری 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں حکومت نے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ ستمبر 2015ء تک پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 247ارب روپے تھا، پیپلز پارٹی کے 5 سال میں ادارے کو 170 ارب کا خسارہ ہوا، موجودہ حکومت کے 2 سال میں ادارے کو 57 ارب روپے خسارہ ہوا، موجودہ حکومت کے دور میں 611 تقرریاں کی گئیں جن میں سے 507 سینئر ٹیکنیشن ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر داور خان کنڈی کے سوال کے تحریری جواب میں ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ سابق حکومت کے دور میں 30 جون 2013 تک پی آئی اے کا مجموعی نقصان 170 ارب روپے تھا، موجودہ حکومت کے دور میں 57 ارب مزید نقصان ہوا، اس طرح ٹیکس کے بعد مجموعی نقصان 247 ارب ہو گیا ہے، موجودہ حکومت کے دو سالوں میں صرف 611 تقرریاں کی گئیں جو کہ 507 ضروری سینئر ٹیکنیشن پر مبن یہیں، یہ تقرریاں خالصتاً آپریشنل ضرورت کے تحت کی گئی ہیں