ایف بی آر نے ریڈ سولر کمپنی کااکاؤنٹ منجمد کر کے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

پیر 22 فروری 2016 22:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ریڈ سولر کمپنی کے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے ۔ فیصل بینک علامہ اقبال ٹاؤن برانچ میں میں کمپنی کا اکاؤنٹ منجمد کرکے اس سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ریڈ سولر کمپنی سال 2014 کے انکم ٹیکس کی مد میں 3کروڑ 11لاکھ روپے کی نادہندہ ہے ۔ ایف بی آر ریجنل II لاہور کی جانب سے بار بار نوٹسز کے باوجود کمپنی کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایف بی آر نے بینک اکاؤنٹ منجمد کرکے ریکوری کی ۔

متعلقہ عنوان :