کوہاٹ ، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے2افراد جاں بحق ،2کی حالت تشویشناک

پیر 22 فروری 2016 22:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) شکردرہ میں قیامت صغریٰ برپا ۔ٹریفک حادثے میں رحمان آباد کے ایک ہی خاندان کے2افراد جاں بحق اور2کی حالت تشویشناک حادثہ روالپنڈی جاتے ہوئے فتح جنگ کے مقام کوچ کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ‘ تفصیلات کے مطابق شکردرہ کے نواحی علاقہ رحمان آباد کے ایک ہی خاندان کے افراد روالپنڈی جا رہے تھے فتح جنگ کے قریب موٹرکار کو حادثہ پیش آیا موقع پر 2افراد جاں بحق ہوگئے اور 2افراد کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جاں بحق ہونے والوں میں فقیر شاہ اور اُن کے بھتیجا ساجد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شوکت اور مبشر جن کی حالت تشویشناک ہے بے حوشی کی حالت میں اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کیا گیا نماز جنازہ میں اُن کے آبائی قبرستان ڈھنڈ بختورہ میں ادا کی گئی جس میں تحصیل ناظم اشفاق قریشی ،سابقہ ایم پی اے اقبال فنا، سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم گوہر سیف اﷲ و دیگر سیاسی شخصیات سمیت علاقہ معززین و مشران سمیت صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی بعد ازاں جاں بحق ہونے والے افراد کو سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا واضح رہے جاں بحق ہونے والے فقیر شاہ ، صابرین خٹک کا بڑا بھائی تھا صابرین خٹک شکردرہ کے سوشل میڈیا گروپس کا متحرک رکن ہے جن کی قربانیاں اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :