جمرود میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ،57851بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گے

پیر 22 فروری 2016 22:00

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) جمرود میں انسداد پولیو مہم اختتام پزیر ہوگئی یجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز آفریدی کے مطابق صر ف جمرود میں57851بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے 142ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے گھر گھر جا کر 56992بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

ایجنسی سرجن نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیٹکل انتظامیہ نے سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے تھے جس کی بناء پر تحصیل جمرود کے دور دراز علاقوں میں رسائی ممکن ہوئی ، انتظامیہ کی بھرپور تعاون کی وجہ سے تمام پولیو مہمات کامیابی سے چلائی گئی اور یہی وجہ ہے کہ خیبرایجنسی میں امسال نئے پولیو کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے پولیو قطرے پلائے کیونکہ پولیو قطرے اس مرض سے بچنے کا واحد زریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :