سیکورٹی میکانزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی او جاویدا ختر محمود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:40

پاکپتن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے عوام اور متعلقہ ادارو ں کے افسران جس جستجو سے اقدامات کیے ہیں اس سے دہشت گردو ں کے ناپاک عزائم کو شکست ہوئی ہے اور ہمیں اپنے مستقبل کیلئے اسی جستجو کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار رہنا ہو گا ، اس سلسلہ میں دہشت گردو ں پر کاری ضرب لگاتے رہنا ہو گی ،سیکورٹی میکانزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سیکورٹی امور سے متعلق کسی بھی قسم کے تساہل اور غفلت کی گنجائش نہیں ، سیکورٹی امور پر غفلت کرنے والے اداروں کے افسران کے خلاف بھی حکومتی قوانین کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او جاویدا ختر محمود نے نادرہ آفس اور پولیوٹیمو ں کی سیکورٹی سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عارف عمر عزیز، ڈی او سی یاسر فرید کلاسن ، اسسٹنٹ مینجر نادرہ یاسر بو دلہ ،، پولیس افسران سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر متعلقہ ادار و ں کے افسران نے اپنے پانے دائرہ کار میں سیکورٹی اقدامات سے متعلق کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بتایا، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے نادرہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ موجو دہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ دہشت گردی کی ہر لہر کو کچلنے کیلئے ضروری ہے کہ سیکورٹی انتظامات پر کسی بھی قسم سمجھوتہ نہ کریں ،انہو ں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سائلین کیلئے واک تھرو گیٹس لگائیں ، دفاتر کے تمام اطراف کی سیکورٹی کیلئے مسلح گارڈ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرو ں کی تعداد بڑھائیں اور سیکورٹی امور کا برایک بینی سے جائزہ لیں اور گیٹ پر مامور گارڈ کو آفس سائلین کے مسائل کے حل کیلئے بھی ہد ایات دیتے رہیں ، انہو ں نے ای ڈی ا وہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین شاد کو ہد ایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی انتہائی ضروری ہے کیونکہ پولیو ٹیمیں بچو ں کو معذوری سے بچانے کیلئے گرا نقدر اقدامات کر رہی ہیں ، انہو ں نے کہا کہ پولیو سے متعلق اپنا پلان ڈی سی او آفس میں جمع کر وائیں تاکہ پلان کاجائزہ لیکر پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی جامع اور فول پر وف انتظامات کیے جا سکیں اور اس سلسلہ میں قانو ن نافذ کرنے والے ادارو ں سے بھی تعاون حا صل کیا جائے گا ، ڈی سی او جاوید اختر محمود نے کہا کہ سیکورٹی امور سے متعلق جامع اور فول پر وف انتظامات کر نا ہر ادارے کے سر براہ ذمہ داری ہے اور ہر ادارے کا آفسیر سیکورٹی سے متعلق جانفشانی، ایمانداری، دیانت داری سے کام کریں تاکہ دہشت گردی کے کلچر کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :