حاملہ خاتون کو 2نوعمربیٹیوں سمیت زندہ جلا نے کیخلاف رشتہ داروں کا احتجاج ‘ خوشاب روڈ بلاک کر دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:35

حاملہ خاتون کو 2نوعمربیٹیوں سمیت زندہ جلا نے کیخلاف رشتہ داروں کا احتجاج ..

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) سرگودھا فیکٹری ایریا کے علاقے میں حاملہ خاتون کو 2نوعمربیٹیوں سمیت زندہ جلا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو پولیس کی طرف سے چھوڑ دینے کیخلاف مقتولہ کے رشتہ داروں اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے خوشاب روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔ سول سوسائٹی اور انصاف دفاوٴنڈیشن کے درجنوں کارکنوں اور علاقہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے نوری گیٹ کے مقام پر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور کئی گھنٹے تک روڈ بلاک رکھا ۔

احتجاج کے باعث دونوں اطراف سے ہر طرح کی ٹریفک جام ہوگئی جس سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ فیکٹری ایریا پولیس نے 30سالہ حاملہ خاتون شکیلہ بی بی اور اس کی 2بیٹیوں 4سالہ ریحام فاطمہ اور 1سالہ بشرای کو گھر میں سوتے ہوئے زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا ایف آئی آر کے نامزد ملزمان وزیر علی اوراس کی بیو ی پروین بی بی کو پکڑنے کے بعد پولیس نے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ایک اہم اعلیٰ سیاسی شخصیت کے کہنے پر چھوڑا گیا ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی راہ میں سیاسی شخصیت رکاوٹ بنی۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور ملزمان کو قرار واقعے سزاء دینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :