سوڈان نے دارفر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر عالمی امدادی اداروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی

پیر 22 فروری 2016 21:27

خرطوم ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) سوڈان نے اپنی وسطی ریاست دارفر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اقوام متحدہ کے امدادی وذیلی اداروں کے اہلکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے پیر کو خارجہ امور کے وزیرمملکت کمال دین اسماعیل کے حوالہ سے بتایا کہ دارفر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اقوام متحدہ کے امدادی وذیلی اداروں کے اہلکاروں کی نقل وحمل پرعارضی طور پر پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ اس علاقہ میں فوجی آپریشن ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن ختم ہونے پر امدادی وذیلی اداروں کے اہلکاروں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ اس وقت بھی ان اداروں پر ان علاقوں میں جانے پر کوئی پابندی نہیں جہاں پر فوجی آپریشن نہیں ہورہاہے۔