اسرائیل اور امریکہ کی بین البراعظمی مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے خطرہ سے نمٹنے کی فوجی مشقیں

پیر 22 فروری 2016 21:27

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) اسرائیل اور امریکہ نے بین البراعظمی مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے فوجی مشقیں شروع کردیں ۔ ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے حوالہ سے بتایاکہ امریکہ کی یورپین کمانڈ اوراسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جونیپر کوبرا16 نامی مشقیں2001 سے ہونے والی مشقوں کے سلسلہ کی یہ آٹھویں مشق ہے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ ان مشقوں میں 1700 فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ مشقیں دونوں مملکی کی فوجی و جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کے تربیت کا حصہ ہیں اسرائیلی فضائی دفاعی ڈویژن کے بریگیڈئرجنرل ذویکا ہیمووچ نے کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں اسرائیل اورامریکہ میں دفاعی تعاون کا اہم سنگ میل ہیں ۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ امریکہ اسرائیل کو دفاعی شعبہ میں سالانہ 3 ارب ڈالرز کی امداد دیتا ہے ۔