پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا آغاز ، پی سی بی کا عاقب جاوید سے رابطہ، وقار کی جگہ لے سکتے ہیں
پیر 22 فروری 2016 21:12
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا ۔ اس تناظر میں اہم ترین پیش رفت کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے متحدہ عرب امارت کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وہ ممکنہ طور پر وقار یونس کے جانشین ثابت ہوسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویوین رچرڈز کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں مینٹور بنانے کے لئے30ہزار ڈالرز (30لاکھ روپے) کی پیشکش کی ہے۔
وہ معاوضے میں اضافہ چاہتے ہیں اس لئے ابھی معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویوین رچرڈز کو طویل المعیاد معاہدے کی پیشکش نہیں کررہا ہے۔ رچرڈز تین ہفتے کے اسائنمنٹ پر پاکستان ٹیم کے بینچ پر بیٹھیں گے۔(جاری ہے)
اس وقت وقار یونس کو ماہانہ 16ہزار ڈالرز اور مشتاق احمد کو8ہزار ڈالرز ملتے ہیں۔ دیگر غیر ملکی کوچز کے معاہدے بھی میں رقم دس ہزار ڈالرز کے اندر ہے۔
بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کئی اسائنمنٹ کی پیشکش کی وجہ سے رچرڈز نے ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔ ان کا ایشیاکپ کے بعد ڈیل فائنل ہونے کے بعد ذمے داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے انہیں تین ہفتے کے لئے ایک لاکھ ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ روپے) مل رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان مشتاق احمد کی جگہ بولنگ کوچ کی ڈیل کو لاک کرنے دبئی پہنچ رہے ہیں۔ اظہر محمود دبئی میں معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بدھ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے۔ سرے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ چند ہفتوں کا ہے۔ جولائی میں جب پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی اس وقت اظہر محمود سرے کاؤنٹی سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے اور ان کا پاکستان ٹیم کے ساتھ معاہدہ برقرار رہے گا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.