جونسن چارلس ویسٹ انڈین ورلڈ ٹی 20سکواڈ میں شامل

پیر 22 فروری 2016 21:09

جونسن چارلس ویسٹ انڈین ورلڈ ٹی 20سکواڈ میں شامل

سینٹ لوشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن براوو کی جگہ جونسن چارلس کو ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ڈیرن براوو نے ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ورلڈ ٹی 20 کھیلنے سے معذرت کر لی تھی اور سینٹرل کنٹریکٹ کی آفرکو بھی ٹھکرا دیا تھا۔

(جاری ہے)

جونسن چارلس بطور وکٹ کیپر بیٹسمین 23 ٹی 20 میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 مارچ میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن سیمی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، لینڈل سمنز، سیموئل بدری، سلیمان بین، کارلوس براتھویٹ، ڈوین براوو، جونسن چارلس، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، ایشلے نرس، دنیش رامدین، آندرے رسل، مارلن سیموئلز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :