شام میں جنگ بندی کیلئے روس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے مسودے کے تحت جنگ بندی کا اطلاق 27فروری سے ہوگا، جنگ بندی کا اطلاق داعش سمیت شدت پسندوں پر لاگو نہیں ہوگا،امریکی اور روسی حکومتیں جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کرینگی۔عرب میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 20:48

شام میں جنگ بندی کیلئے روس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،معاہدے ..

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) شام میں جنگ بندی کیلئے روس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے کے مسودے کے تحت جنگ بندی کا اطلاق 27فروری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق تمام متحارب گروپس 26فروری کی دوپہر سے جنگ بندی کے پابند ہونگے۔امریکی اور روسی حکومتیں جنگ بندی کے معاہدے کی نگرانی کرینگی۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کا اطلاق دہشتگرد تنظیم داعش اور جبہت النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔معاہدے کے تحت امریکہ اور روس جنگ بندی کے بندی کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :