Live Updates

ملک میں بادشاہت چل رہی ہے ، وزیراعظم کو پارلیمنٹ سمیت کسی ادار ے میں کوئی دلچسپی نہیں، مردم شماری سے تاخیر نقصان دہ ہے ، وزراء اورسرکردہ لوگوں کی طرف ہاتھ بڑھنے کے بعد نیب کا راستہ روکنے کیلئے اس کے خلاف بیان بازی شروع کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں بادشاہت چل رہی ہے اور وزیراعظم نوازشریف کو پارلیمنٹ سمیت کسی ادار ے میں کوئی دلچسپی نہیں، مردم شماری کے حوالے سے تاخیر نقصان دہ ہے ، اتنے عرصے سے مردم شماری کا نہ ہونا ریاست کی نا اہلی ہے، جب حکومت کے وزراء اورسرکردہ لوگوں کی طرف نیب کا ہاتھ بڑھنے لگا تو نیب کا راستہ روکنے کے لئے بیان بازی شروع کر دی ۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم کو کسی ادارے میں کوئی دلچسپی نہیں اور ملک میں بادشاہت ہے کیونکہ بادشاہ خود کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدے ہوتے ۔

(جاری ہے)

مردم شماری کا نہ ہونا نقصان دہ ہے ، آبادی کے حوالے سے شماریات کا پتہ ہونا لازمی ہے تا کہ منصوبہ بندی ٹھیک کی جا سکے ۔

اتنے عرصہ تک مردم شماری کا نہ ہونا ریاست کی نااہلی ہے ۔ جب وفاق اور پنجاب حکومت کے وزراء اور سرکردہ لوگوں پر نیب کا ہاتھ بڑھنے لگا تو نیب کو روکنے کیلئے بیان بازی شروع ہو گئی ۔ نیب میں گزشتہ ڈھائی سالوں میں کوئی بیماری نظر نہیں آئی لیکن گھبر ا کر نیب کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ رہائشی اداروں کی قوت اتنی کمزور ہو گئی ہے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا اور وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات