محمد شہبازشریف کا ملتان میں تشدد کے بعد نوجوان کو قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم

پیر 22 فروری 2016 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں تشدد کے بعد نوجوان کو قتل کرنے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :