یونیورسٹی روڈ سے متصل نالے پر آر سی سی کلورڈ کا کام مکمل

ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کا بلدیہ شرقی میں صفائی وستھرائی و دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ

پیر 22 فروری 2016 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے گلشن اقبال بلاک 7 میں یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈسے متصل نالے پر آرسی سی چھت کی تعمیرمکمل کی جاچکی ہے ۔ اس موقع پر سینئر ڈائیریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ کو کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی تعمیرمیں معیار کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

و اضح رہے کہ کلورٹ کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور پیدل چلنے والوں کو بھی سہولت رہے گی ۔ جبکہ روڈ کے ساتھ پھیلے ہوئے کچرے کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ضروریات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ، صفائی وستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں ۔بعد از اں ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے صفائی و ستھرائی ودیگربلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈائیریکٹر پارکس رضا قائم خانی بھی موجود تھے۔