لوئیر دیر،ضمنی بلدیاتی انتخاب میں بیٹے نے باپ کو تحصیل کونسل کی نشست پر شکست دیدی

پیر 22 فروری 2016 19:19

لوئیر دیر،ضمنی بلدیاتی انتخاب میں بیٹے نے باپ کو تحصیل کونسل کی نشست ..

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) ضمنی بلدیاتی الیکشن میں بیٹے نے باپ کو تحصیل کونسل کی نشست پر شکست دے دی تفصیلات کے مطابق دیر لوئر میں خالی شدہ تین تحصیل کونسلز کی نشست پر سیاسی پارٹیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں یوسی سلطان خیل پائین پر جماعت اسلامی کے امیدوارملک حیات خان نے پی ایم ایل این کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے اپنے سگے باپ کو 189ووٹ کے لیڈ سے شکست دیدی جماعت اسلامی کے ملک حیات خان نے 1067جبکہ پی ایم ایل این کے امیدوار ملک محمد خان نے 878ووٹ حاصل کئے اسی طرح یونین کونسل طورمنگ ون پر اے این پی کے ملک افتاب خان نے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار ملک اعجاز خان کو 191ووٹ سے شکست دی جبکہ اسی نشست پر پی ایم ایل این کے امیدوار ملک خضرحیات اور اے این پی کے ملک افتاب چچازاد بھائی مدمقابل تھے یونین کونسل کوٹیگرام پر قومی وطن پارٹی کے امیدوار توصیف عمر نے جماعت اسلامی کے امیدوار ظاہر شاہ کو شکست دیکر تحصیل کونسل کی نشست پر کامیابی سمیٹ لی قومی وطن پارٹی کے امیدوار توصیف عمر نے 1915جبکہ جماعت اسلامی کے ظاہر شاہ نے 1111ووٹ حاصل کئے دریں اثناء ویلج کونسل لقمان بانڈہ کے نائب ناظم کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار عادل بادشاہ 91ووٹ سے کامیاب ہوئے الیکشن انتہائی پر امن ماحول میں منعقد ہوئے اور کسی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ادھر میدان اور ثمرباغ میں کم تعداد میں خواتین نے اپنا رائے حق دہی کا استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :