الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے245اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 4اپریل کو ہوگی

پیر 22 فروری 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کراچی کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ۔ این اے 245اور پی ایس 115میں ضمنی انتخاب 4اپریل کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245کراچی کا الیکشن شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق این اے 245میں ضمنی انتخاب 4اپرل کو ہوگا، کاغذات نامزدگی7مارچ سے وصول کیے جائیں گے، این اے 245کی نشست ریحان ہاشمی کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے ضمنی انتخاب کا بھی شیڈول جاری کر دیاگیا، پی ایس 115کے ضمنی انتخاب کیلئے بھی پولنگ4اپریل کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 7اور 8مارچ کو وصول کیے جائیں گے، یہ نشست ارشد عبداﷲ وہراکے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔