مسلح افراد نے تھانہ پیر محل پولیس کی گاڑی پر حملہ کر کے گرفتار ملزم کو چھڑوا لیا

پیر 22 فروری 2016 18:54

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) محلہ بلال گنج چیچہ وطنی میں تھانہ پیر محل پولیس کی سرکاری گاڑی پر حملہ کر کے گرفتار ملزم احسان علی کو 25سے زائدمسلح افراد نے چھڑوا لیا ۔ زبردست ہنگامہ آرائی اور پولیس پارٹی کی ٹھکائی، پانچ افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ پیر محل کے سب انسپکٹر محمد ارشد نے تھانہ پیر محل کے ایک مقدمہ 58/16بجرم 489 ایف ت پ کے مطلوب ملزم احسان علی کی گرفتاری کے لیے جب صبح بلال گنج میں چھاپہ مارا اور ملزم کو پکڑ لیا تو ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرریاض منہاس وغیرہ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد اور دو کانسٹیبلوں کی ٹھکائی کی۔

جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پیر محل کی پولیس پارٹی کی جان چھڑائی اور محمد ارشد سب انسپکٹر کی رپورٹ پرپولیس تھانہ سٹی نے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرریاض منہاس وغیرہ پچیس سے زائد ملزموں کے خلاف مقدمہ 148-212-186-353اور 149ت پ درج کر لیااور پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :