قریبی رشتہ داروں نے دھوکہ سے میری جائیداد ،کمپنی پر قبضہ کیا ،ہائی کورٹ نے فیصلہ میرے حق میں دیدیا ہے ،میر زرک زہری رہنماء ضیاء لیگ بلوچستان

پیر 22 فروری 2016 18:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ضیاء) مرکزی صدر میر زرک زہری نے کہا ہے کہ میرے قریبی رشتہ داروں نے دھوکہ سے میری جائیداد اور کمپنی پر قبضہ کیا تھا جس کے خلاف میں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ہائی کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔ ۔انہوں نے یہ بات پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ میری والدہ کے دستخط جعلی طورپر کئے گئے تھے میری والدہ علاج کے سلسلے میں امریکہ گئی ہوئی تھی ان کی عدم موجودگی میں میرے قریبی رشتہ داروں نے میری جائیداد جن میں قیمتی گاڑیاں کمپنی شامل تھی جعلی طریقے سے اپنے نام منتقل کرلی تھی میں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر معزز عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے والد کو کن افراد نے شہید کیا تھا وہ کیس میں دوبارہ ری اوپن کر رہاہوں تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ گوادر کا شغر روٹ بلوچستان سے شروع کیا گیا اس کا سب کو فائدہ ہوگا ۔اس روٹ میں تفتان ، چاغی کو بھی شامل کیاجائے کیونکہ یہ علاقے ایران کے بارڈر کے قریب ہیں اس سے بلوچستان کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں کافی عرصے سے بیرون ملک میں تھا۔ گزشتہ دنوں کراچی میں پارٹی کے سینٹر ل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ بین الواقومی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے اس سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا ۔ اور ہمارے دوستانہ ممالک سے اچھے تعلقات ہونگے اور بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :