کہوٹہ،محکمہ جنگلات کا ٹمبر مافیا کیخلاف سخت ایکشن ،لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑ سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 22 فروری 2016 18:50

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء )محکمہ جنگلات کا ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑ سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی عوامی حلقوں کا خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایف او کہوٹہ قاضی عبدالرحمن کا چھاپہ لاکھوں روپے کی چوری شدہ لکڑ جوکہ سوزوکی نمبرRIS1392میں لوڈ کر کے ٹمبر مافیہ کا سرغنہ گوگا لہتراڑ سے کہوٹہ لارہا تھا کہ محکمہ جنگلات نے چیک پوسٹ پر پکڑ کر لاکھوں روپے کی چیل کی لکڑی ضبط کر لی۔یاد رہے کہ تحصیل کہوٹہ میں ٹمبر مافیا نے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر فروخت کردیا اور سرسبز جنگلات میدان بن گئے۔