آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ قطر ، امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 18:22

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ قطر ، امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر قطر میں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورہ قطر کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی ، قطر کے وزیر داخلہ اور اعلیٰ عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قطر کے حکام سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں افغانستان میں قطر آفس ذریعے مصالحتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا کہ قطر کی اعلیٰ قیادت نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قطری قیادت نے ملاقاتوں میں کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اسٹریٹجک بنیادوں پر تبدیل ہو رہے ہیں۔ قطری قیادت نے مزید کہا کہ خطے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی جانب سے کی گئی کوششیں قابل تحسین ہیں۔