امریکہ نے بھارتی لابی کے پروپیگنڈہ کو مسترد کر دیا

ایف 16 طیارے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیزکی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

پیر 22 فروری 2016 18:12

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایف 16 طیارے جاری آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان جدید طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو موثر طور نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے خلاف غلط مہم شروع کر رکھی ہے تاہم امریکا نے بھارتی لابی کے پروپیگنڈہ کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کو ایف 16 طیارے ایک سال کی مدت میں فراہم کر دیئے جائیں گے جس سے پاک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا ہے اور اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ اگر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو اسے پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :