آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستان کی ترقی

پیر 22 فروری 2016 17:35

آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، پاکستان کی ترقی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرکے جنوبی افریقا آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرپہنچ گیا، جبکہ انگلش ٹیم کی پانچویں سے ساتویں نمبر پرتنزلی کے بعد پاکستان کی ایک درجہ ترقی ہوگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں جنوبی افریقا نے ایک سوانیس پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں سے دوسری پوزیشن پر ترقی کرلی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ اورسری لنکا ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری،چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے، جبکہ بھارت ایک سوبائیس پوائنٹس کی ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا سے کلین سوئپ کے بعد انگلینڈ کے پوائنٹس ایک سوبارہ ہوگئے۔ جس کی وجہ اس کی چھٹے سے ساتویں نمبر پر تنزلی اور پاکستان کی ایک سوتیرہ پوائنٹس کی بدولت ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر ترقی ہوگئی۔ آسٹریلیا ایک سو دس پوائنٹس لیکر آٹھویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ ۔