انسانی جانیں بچانے والی 165ادویات مہنگی

پیر 22 فروری 2016 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء ) ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ گیارہ کمپنیوں نے ایک سو پینسٹھ دواوٴں کی قیمتوں میں دس سے ساڑھے تین سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ادویات ساز کمپنیوں نے وزیر مملکت برائے صحت سے ملاقات سے انکار کے بعد انسانی جانیں بچانے والی ایک سو پینسٹھ ادویات کی قیمتوں میں دس سے ساڑھے تین سو فیصد اضافہ کردیا ہے۔ ان ادویات میں کھانسی کے شربت ٹیکے الرجی اور بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ ملیریا،شوگر اینسولین،اینٹی بائیوٹک اور پینا ڈول کی میڈیسن بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :