Live Updates

اورنج ٹرین سے لاکھوں غریب عوام مستفید ہونگے: حمزہ شہباز شریف

پیر 22 فروری 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء ) رہنمامسلم لیگ(ن)حمزہ شہبازشریف کی چیئرمین یوسی انتیس یونس خان کی رہائشگاہ آمد،حمزہ شہبازشریف نے یونس خان کی ہمشیرہ کے نتقال پراظہارتعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ غریبوں کی فلاح کامنصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں مصری شاہ کے محلہ فاروق گنج میں رہنمامسلم لیگ(ن)حمزہ شہبازکی چیئرمین یوسی انتیس یونس خان کی رہائشگاہ آمد کے موقع پرصوبائی وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمان،چودھری وسیم قادرمیاں ندیم،کبیرتاج سمیت دیگربھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ غریب آدمی کامنصوبہ ہے،اورنج ٹرین سے لاکھوں غریب عوام مستفیدہوں گے،میٹرو بس کی مخالفت کرنیوالے ہی اورنج ٹرین کی مخالفت کررہے ہیں

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات