ہریانہ میں پھنسے افرادکو نکالنے کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں،پاکستانی ہائی کمیشن

پیر 22 فروری 2016 16:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہاہے کہ ہریانہ تنازعہ کے باعث وہاں پھنسے سات سے دس پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں اوراس سلسلے میں ہم بھارتی حکام سے بھی رابطے میں ہیں ،بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ ریل اور بس سروس معطل ہونے کے باعث ایسے افرادکو بذریعہ جہاز واپس بھجوایاجائیگا جن کے ویزے کی مدت ختم ہونے والی ہے ،عہدیدارنے بتایاکہ جن پاکستانی شہریوں کے ویزے کی معیاد ختم ہورہی ہے ان کے ویزوں میں توسیع بھی کی جائیگی تاہم اس بارے میں فیصلہ بھارتی حکام نے کرنا ہے۔