پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سرکاری ملازمین کے ساتھ تعلیمی پارٹنر شپ ختم کرنے کا فیصلہ

پیر 22 فروری 2016 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ”نیو سکول پروگرام“ سے منسلک سکول پارٹنرز جو کسی سرکاری ،نیم سرکاری یا خود مختار ادارے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا تعلیمی ادارہ کسی قریبی رشتے دار جو سرکاری ملازم نہ ہو،کے نام منتقل کروا سکتے ہیں۔

ایسے سکولوں کا نیا معاہدہ شراکت داری مذکورہ پارٹنرسرکاری ملازم کے نامزد کردہ شخص کے ساتھ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر نیو سکول پروگرام کی جانب سے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔مذکورہ سرکلر میں سکول پارٹنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقرر فارم پر درکار معلومات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 29فروری تک فراہم کر دی جائیں۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ بعداز تاریخ دیگر ذرائع سے سرکاری ملازم ہونے کی معلومات موصول ہونے کی صورت میں ایسے سکو ل کے ساتھ معاہدہ شراکت داری منسوخ کر دیا جائے گا۔غلط معلومات فراہم کرنے یا حقائق چھپانے کی صورت میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :