کر پشن روکنے والوں کے ناخن نہیں بلکہ کر پشن کر نیوالوں کے ہاتھ کاٹنے ہوں گے ‘چوہدری محمدسرور

پیر 22 فروری 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن روکنے والوں کے ناخن نہیں بلکہ کر پشن کر نیوالوں کے ہاتھ کاٹنے ہوں گے ،حکمران نیب میں اصلاحات کے نام پر ”نیب دباؤ “منصوبہ مکمل کر نا چاہتے ہیں تحر یک انصاف خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لیکر آئی ہے اور پو لیس سمیت تمام اداروں کو غیروں سیاسی کر دیا ہے، کر پشن کے خلاف جنگ پاکستانی قوم کی زند گی اور موت کا مسئلہ ہے پوری قوم متحد ہوکر کر پشن کر نیوالوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا ،ملک میں گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ مزید بحران اور مسائل پیدا کر رہی ہے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران نیب کو کنٹرول کر نے کیلئے مختلف بہانے بنا رہے ہیں مگر تحر یک انصاف اور پاکستان کے عوام حکمرانوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے قوم سے جس تبدیلی کا وعدہ کرتی ہے ہم وہ تبدیلی خیبر پختونخواہ میں لیکر آئے ہیں جہاں نہ صرف ہو پولیس سمیت تمام ادارے غیر سیاسی ہوچکے ہیں بلکہ وہاں پر کر پشن کوبھی ختم کر دیا ہے اور تحر یک انصاف پورے ملک میں اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا ئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کی سیاسی مداخلت کی وجہ سے مر کزاور پنجاب میں تمام ادارے سیاسی ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے انکو عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔