گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا ،موقع سے فرار

پیر 22 فروری 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) لاہور میں شفیق آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے آلہ قتل قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے میں میاں بیوی کلثوم اور نصیب کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔ گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر شوہر نصیب نے چھریوں کے وار سے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا گیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ کلثوم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آلہ قتل قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :