کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ، نیل ویگنر کے تباہ کن باوٴنسر نے سٹیو سمتھ کو زمین بوس کردیا

پیر 22 فروری 2016 16:49

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) نیل ویگنر کے تباہ کن باوٴنسر نے سٹیو سمتھ کو زمین بوس کردیا، کھلاڑیوں اور تماشائی کینگرو کپتان کی حالت دیکھ کر پریشان ہوئے تاہم جب وہ چند منٹ بعد پاوٴں پر کھڑے ہوئے تو سب نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر نے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو شارٹ پچ بال کرائی جو ان کے ہیلمٹ پر اس زور سے لگا کہ وہ نیچے گر گئے، ان کی یہ حالت دیکھ کر کھلاڑیوں اور شائقین کو فلپ ہیوگز کی المناک موت یاد آنے لگی اور کیوی فیلڈرز فوری طور پر سمتھ کی جانب لپکے جبکہ میڈیکل سٹاف بھی انہیں طبی امداد دینے فیلڈ میں آگیا تاہم تھوڑی دیر بعد سمتھ نے آنکھیں کھول دیں اور اپنے پاوٴں پر کھڑے ہوگئے۔