شہدادکوٹ ، ریو نیو ملازمین کا احتجا ج

پیر 22 فروری 2016 16:48

شہدادکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) شہدادکوٹ میں ریو نیو ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں آفس کی تالابندی کرکے، کام چھوڑ کرہڑتال کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے اشفاق کمبوہ، نظام مگسی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلی سندہ نے انکے جائز مطالبات والی سمری مسترد کرکے ان سے ناانصافی کی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکے مطالبات منظور کرکے انہیں مزید دشواریوں سے بچایاجائے۔انہوں نے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا الٹیمیٹم دیا ہے