شہری ایکشن کمیٹی حب کا ہنگامی اجلاس،معاشرتی برائیوں میں اضافے سمیت دیگر شہری عوامی مسائل پر بحث

پیر 22 فروری 2016 16:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) شہری ایکشن کمیٹی حب کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدا رت سیکرٹری جنرل عبدالرزاق لاسی کے زیر صدا رت منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی کارروائی میڈیا سیکرٹری قادر سیاں نے چلائی۔ اجلاس میں حب اور نذر چورنگی کی ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے نا قص ، غیر معیا ری کھانے ، ریٹ لسٹوں پر عملدآ مد نہ کرنے ، شہر میں صفائی ستھرائی ، ہنگامی ، غیر معیاری اشیاء خورد نوش جعلی ادویات کی ذاہمی ، سر کاری اداروں کی غفلت ، عدم ترجی اور بند کمروں میں کا غذی کار روائی ، غیر قانونی رکشوں کی فراوانی ، بجلی کی بندش ، پانی کا بحران ، ٹینکرز مافیا کی شہریوں سے لوٹ ، جعلی اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار صنعتکاروں کی جانب سے مکامی نوجوانوں کو روز گار نہ دینے ، صنعتوں کی آ لودگی ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مزدور دشمن پالیسیوں ، منشیا ت کی خرید و فروخت ، معاشرتی برائیوں میں اضافے سمیت دیگر شہری عوامی مسائل پر بحث کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہری ایکشن کمیٹی کے سکرٹری جنرل عبدالرزاق لاسی، میڈیاسیکرٹری قادر سیاں ، سیریم کونسل کے وائس چیئر مین عرفان کریم ، شکیل شیخ ، حیدر محمد حسنی ، رجب علی شاہ ، شعیب مزمل سیاں ، نور محمد رونجھوں ، ریا ض مری، عالم خان ، انگاریہ و دیگر نے کہا کہ حب انتظامیہ کی غفلت لا پرواہی اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں عدم دلچسپی کے با عث حب، نذر چورنگی کے ہوٹل مالکان ، دکاندار ، سبزی فروخت فروش ، میڈیکل اسٹور مالکان اپنی منمانیاں کر رہے ہیں ہوٹلوں میں صفائی کا فقدان ، غیر معیاری کھانا مہنگے داموں میں فروخت کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ شہربھر اور صنعتی ایرئے میں جعلی ، غیر معیا ری اشیاء خوردونوش ، ادویات کی خرید و فروخت عروج پر ہے شہربھر میں جعلی اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار ہے جو کہ شہریوں کی جانوں نے کھیل رہے ہیں جعلی انتظامیہ سمیت متعلقہ سرکاری ادارے اپنے بند کمروں میں بیٹھکر کا غذی کار روائی کے ذریعے اپنے کار کردگی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ عملی میدان میں ان کی کار کر دگی صفر ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حب شہر میں صفائی ستھرائی ناقص انتظامات کے باعث مچھر ، مکھیوں کی بھر مار دور سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں شہریوں کو صحت کی سہولیات سر کاری سطح پر نہ ملنے کے باعث شہری اتائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات میں اپنی جمع پونچ خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں پانی کا بحران پیدا کیا کیا جبکہ ٹینکر ز ما فیا من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالاب سے با اثر افراد کو ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

شہر میں غیر قانونی رکشوں کی بھر مار اور نا جائز بہ کار ڈرائیورز کے باعث ٹریفک جام کا مسئلہ ہے تو حادثات کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔ اجلاس میں صنعتوں کی آلودگی سے بھیلنے والی بیماریوں اور اموات پر تقویش کا اظہار کیا کیا اور صنعتکاروں کی جانب سے سوشل سیکٹر میں رقم خرچ نہ کرنے اور مقامی نوجوانوں کو اور کار فراہم کرنے پر بر ہمی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مزدور دشمن پالیسیوں ، چائلڈ لیبر سے با مشقت کام لےئے جانے یہ بھی اپنے تشویش کا اظہار کیا گیا اور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور بلز کے نام پر لوگون کو لوٹنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام شہریوں سے ملک شہری مسائل کے حل کیلئے بہت جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :