پنجاب، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد کے لیے ٹریفک وارڈنز کا گرینڈ آپریشن

پیر 22 فروری 2016 16:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد کے لیے ٹریفک وارڈنز کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ضلع بھر میں گذشتہ 13 ایام میں 460اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کو دھر لیا گیا۔ گاڑیوں کی بندی کے علاوہ 02لاکھ 23ہزار روپے کے بھاری جرمانہ جات بھی کیے گئے۔ عوام کا مالی استحصال ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

ٹرانسپورٹ مالکان اور بس و گڈز کے اسٹیشن انتظامیہ ترمیمی کرایہ جات کی لسٹوں کے مطابق شہریوں سے کرایہ جات وصول کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گاڑی کی بندی اور بھاری جرمانہ جات کے بعد اگلے مرحلہ میں مقدمات کا اندارج بھی کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف خاں نے زائد کرایہ جات لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نئے کرایہ جات کے شیڈول پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں فیلڈ میں موجود ٹریفک وارڈنز کے علاوہ خصوصی ٹریفک اسکوارڈز بھی ان ایکشن ہیں۔ مسافر کسی بھی مقام پرزائد کرایہ جات کی شکایت کے لیے ٹریفک پولیس کی فری ہیلپ لائن 1915پر بھی کال کر سکتے ہیں جس سلسلہ میں ٹریفک کنڑول کے ذریعے ٹیمیں فوری طور پر موقع پرجاکر کارروائی کریں گئی۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز مسافر بردار گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روک کر مسافر وں سے کرایہ جات کے متعلق دریافت بھی کر رہے ہیں جس پر شکایت موصول ہونے پر زائد کرایہ کی واپسی کے علاوہ گاڑی کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :