حکومت سندھ سے خانہ شماری اور مردم شماری کرانا گیدڑ سے خربوزوں کی کھیتوں کی نگرانی کرانے کے مترادف ہے،ممتاز بھٹو

پیر 22 فروری 2016 16:37

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماسابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو سے ان کی رہائشگاہ کراچی پر مختلف وفود نے ملاقات کی ان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سے خانہ شماری اور مردم شماری کرانا گیدڑ سے خربوزوں کی کھیتوں کی نگرانی کرانے کے مترادف ہے جس میں بدستور الیکشن کی طرح پولیس کو استعمال کر کے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھی پولیس کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ ایسی شکایات وزیر اعظم تک بھی کی گئیں مگر کسی نے کوئی قدم تک نہیں اٹھایا اسکے برعکس رائے ونڈ جاکر زرداری70 طعام کھاکر آئے ۔ ممتاز علی بھٹو نے مزید کہا کے حکومت سندھ سے کرائی گئی مردم شماری میں بہت بڑا دھوکا ہوگا اور سندھ کو ناقابل فراموش نقصان پہنچے گا جو سندھ کے ہمددرداور وفادار کے لئے برداشت سے باہر ہوگاجس پر انہیں ابھی سے آواز اٹھانا چا ہئے، سندھیوں کو پہلے ہی طعنے دیئے جاتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنا نہیں جانتے۔