اوستہ محمد ،محکمہ صحت میں ایمر جنسی کا نفا ذ نا کا م ہو کر رہ گیا

پیر 22 فروری 2016 16:37

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ایم ایس ایف کے سا بق ضلعی صدر محمد ایو ب میکن نے کہا کہ محکمہ صحت 120 سے زائد پو سٹو ں پر چا ر سا ل کے دو را ن محکمہ صحت میں ایمر جنسی کا نفا ذ نا کا م ہو کر رہ گیا مو جو دہ حکو مت کے ڈھا ئی سا ل سیٹ اپ میں محکمہ صحت ا ور محکمہ تعلیم میں ایمر جنسی کے مسلسل دعو ئے تو کیے گے مگر عملی اقدا م کا کو ئی نا م و نشا ن تک نہیں گزشتہ سا ل محکمہ صحت ضلع جعفر آ با د تحصیل اوستہ محمد 120سے زا ئد کٹیگر یز کی خا لی اسا میوں پر 8ہزار سے زائد بے روز گا رتعلیم یا فتہ نو جوا ن سے ٹیسٹ و انٹر ویو لیے گے پو سٹیں گزشتہ حکو مت کے دور سے خا لی چلی آ رہی تھیں اور بعض سا بقہ حکو مت کے دور میں بننے والی مختلف بی ، ا یچ اور ، او ،ایچ ،سی کی ہیں ۔

(جاری ہے)

مگر چار سا ل کا طویل عر صہ گزر نے کے با وجو دمذ کو رہ پو سٹو ں پر تعینا تی کا التوا کا شکا ر ہے انہو ں نے کہا کہ مذ کو رہ پو سٹو ں پر ریا یٹ کا معا ملہ طے نہیں ہو پا رہا جس کی وجہ سے ان پر تعینا تی نہیں ہو رہے ضلع جعفرآ با د اوستہ محمد میں بے روزگا ری کا مسئلہ سنگین ہو تا جا رہا ہے انہوں نے اپیل کی وزیر اعلٰی بلو چستا ن نوا ب ثنا ء اللہ زہر ی اور چیف سیکر یٹر ی سے مطا لبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت ضلع جعفرآ با دکی خا لی آ سا میوں پر میر ٹ اور قوا عدو ضوا بط کے مطا بق تعینا تی یقینی بنا ئی جا ئے ۔