Live Updates

تحریک انصاف کو فعال بنانے اور تمام دھڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میمونہ حسین

پیر 22 فروری 2016 16:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما میمونہ حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فعال بنانے اور تمام دھڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ہمیں مل جل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہونگی ۔آج تحریک انصاف کے دونوں گروپوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا خوش آئند ہے ۔ متحد ہونے سے پارٹی فعال اور مضبوط ہونے میں بڑی مدد ملی گی ۔

امید ہے کہ آئندہ یہ سلسلہ قائم و دائم رہے گا ۔قائد تحریک انصاف عمران خان تمام دھڑوں کو ایک جگہ اکٹھا دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ہمیں زیادہ سے زیادہ متحد ہو کر تحریک انصاف کو مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں سے جلد ہی عوام کو نجات مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن سے سلسلہ میں ایک مشاورت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کمر بستہ ہے ۔جلد ہی کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لی جائے گی ۔ مشاورتی اجلاس سے پاکستان تحر یک انصاف کے ضلعی الیکشن کمشنرسلیم جہانگیر چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دھڑوں کو ایک پیلٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی اس سلسلے میں مرکزی رہنما میمونہ حسین کی کاوشیں لائق تحسین ہے ۔

اگر حکومت نے ہو ش کے نا خن نہ لئے اور اداروں سے تصادم کی روش جا ری رکھی تو پی ٹی آئی کی طر ف سے دمادم مست قلند ر ہو گا۔پارٹی کی تنظیم ساز ی جولائی کے مہینے تک مکمل کر لی جا ئے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ‘ قومی لٹیروں کا بے رحم احتساب وقت کی آواز ہے ۔ قومی اداروں کی بہتر کارکردگی کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی اور حکومتی مداخلت بالکل نہ ہو اور انہیں آزادانہ کام کرنے کے مواقع میسر ہوں ۔

ورنہ ان اداروں کی شفافیت اور غیر جانبداری کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے غیر ملکی دوروں کا جو عالمی ریکارڈقائم کیا ہے نیب اس کی تحقیقات کر ے ان دوروں پر قوم کے ٹیکسوں کا کرڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں، پنجاب میں کرپٹ افراد کے خلاف بلا تفریق احتساب اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جا ئے،جاوید نیاز منج ‘ بیرسٹر سفیان ارشد ‘ منور منج نے بھی خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور لوٹ مارکی گئی ، قوم شریف برادران کے قول وفعل کے تضاد کو جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کی طرف سے نیب کو ڈرانے دھمکانے کے بعد سندھ کی طرح پنجاب میں بھی معاشی دہشتگردوں کے خلاف رینجرز آپریشن ناگزیر ہو گیا ہے، اس موقع پرپاکستان تحر یک انصاف کے ضلعی الیکشن کمشنرسلیم جہانگیر چٹھہ ‘جاوید نیاز منج ‘ رانا راحیل ‘ طارق مجید ‘منور منج ‘ راجہ شہباز ‘ بیرسٹر سفیان ارشد ‘علی گوہر بلوچ ‘ پرویز اختر سراج ‘ رانا نعیم عظیم ‘ میاں طلحہ حسین ‘ چوہدری ارشاد جٹ‘ حاجن بشیراں و دیگر موجود تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :