ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 22 فروری 2016 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے قائد اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔کیس میں ایم کیو ایم سینیٹر طاہر مشہدی بری ہوچکے ہیں۔ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔