چکیاتن تاشیرینگل کوہستان روڈ کوجلد بحال کیا جائے۔عنایت اللہ

پیر 22 فروری 2016 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ چکیاتن تا شیرینگل کوہستان روڈکی جلداز جلد بحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملحقہ مقامی آبادی کی مشکلات اورشکایات کافوری ازالہ کیا جاسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں ایک عوامی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے ایم پی اے محمد علی کی قیادت میں وزیر موصوف سے ملاقات کی اور عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹرخیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی اعجاز خان بھی موجود تھے جبکہ وفد میں تحصیل ناظم کلکوٹ اخونزادہ ،بہادرخان ،صاحبزادہ روح اسلام ،گل زمین ،حاجی گل شیر اور گل رنگ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیاحت کے حوالے ایک پرکشش خطہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاحت اورسیر وتفریح کے لئے آسانیاں پیداکی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپر دیر کاعلاقہ کمراٹ قدرتی حسن سے مالامال ہے لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاح وہاں کا روح نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ کمراٹ میں دیگرسہولیات کی فراہمی سمیت ایک نیشنل چڑیا گھربھی قائم کیا جائے ۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹرہائی وے اتھارٹی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکیاتن تا شیرینگل کوہستان روڈ ایک ہفتے کے اندر بحال کردیا جائیگا جبکہ روڈ کی مکمل تعمیر ومرمت دسمبر تک کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :