خیبرپختونخوا اورفاٹا میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، قائمقام گورنر
اپنے لوگوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اسدقیصر
پیر 22 فروری 2016 16:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے قائمقام گورنر اسدقیصر نے کہاہے کہ پشاورسمیت پورے صوبے اورفاٹا میں قیام امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے اوراپنے لوگوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور بہادری سے ان حالات کامقابلہ کرتے ہوئے عوام اورتاجروں کا اعتماد بحال کریں گے۔
وہ پیرکے روز گورنر ہاوس پشاور میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے ایک اعلی سطحاجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلعی ناظم،نائب ناظم، ڈپٹی کمشنر،سی سی پی او،ایس ایس پی اپریشن،چیمبرآف کامرس کے سابق صدر زاہدشنوای اورتاجرراہنما حاجی محمدافضل سمیت دیگر تاجر راہنما بھی موجودتھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سی سی پی اورمبارک زیب نے اجلاس کوامن امان کی صورتحال باالخصوص تاجر راہنما حاجی حلیم جان کی شہادت کے واقع کے بعد اب تک کے اٹھائے گئے اقدامات سے اجلاس کوآگاہ کیااوریقین دلایا کہ بھتہ خوروں کے خلاف موثراقدامات کے نتیجے میں اس ناسور پرقابولیاجائیگا۔
تاجرراہنماؤں نے پولیس کے ہمراہ ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی پر زوردیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنراسد قیصر نے ضلعی حکومت وانتظامیہ ،پولیس، چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اورٹریڈرز پرمشتمل ایک کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی تاکہ مربوط کوششوں کے ذریعے صورتحال پرقابو پایاجاسکے ۔ قائمقام گورنرنے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں تاجروں اورعوام کے ساتھ ہیں۔ قوموں پرمشکل حالات آتے ہیں تاہم باہمی تعاون واتحادکے ذریعے ان حالات سے نمٹاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے لوگوں کومایوس نہیں کریں گے اور دہشت گردی، بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور بہادری سے ان حالات کامقابلہ کرتے ہوئے عوام اورتاجروں کا اعتماد بحال کریں گے۔ قائمقام گورنرنے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ پولیس کی معانت کیلئے فرنٹیئرکانسٹبلری کے جوانوں کی خدمات حوالے کرنے کی غرض سے متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پرضلعی سطح پر پولیس ٹریڈرزلیزان کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.