سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا نیپرا کے احکامات ماننے سے انکار

پیر 22 فروری 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے نیپرا کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر ڈیٹا شیٹس بھجوانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے ہرماہ کی 5 تاریخ تک ڈیٹا شیٹ بھجوانے کا حکم دیا تھا اور خلاف ورزی پر سی پی پی اے کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا تھاتاہم سی پی پی اے کی جانب سے رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حساب نیپرا کو نہیں بھجوایا گیا ، بروقت حساب نہ بھجوانے سے صارفین فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :