یوم پاکستان کی پریڈ ،وفاقی دارالحکومت میں 2ماہ کیلئے کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی عائد

پیر 22 فروری 2016 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ نے 2ماہ کیلئے کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی لگا دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیاہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو آئندہ ماہ 23 مارچ کوہونی والی یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام اباد انتظامیہ نے اسلام اباد اور اسکے گردو نواح میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر پابندی لگا دی۔پابندی کا اطلاق 2ماہ تک رہے گا جس کا با ضابطہ ڈی سی او اسلا م آباد نے نو ٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :