راول ٹاوٴن میں تجاوزکرنے والے 78دوکانداروں کا سامان ضبط

پیر 22 فروری 2016 16:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر راول ٹاوٴن عمران قریشی کی ہدایت پر شعبہ انسداد تجاوزات نے تجاوزکنندگان کے خلاف سوموار کو بھی آپریشن جاری رکھا۔

(جاری ہے)

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ٹاوٴن میونسپل آفیسر میر اکمل ، ٹاوٴن آفیسر توصیف ملک اور سپرٹنڈنٹ پرویز مغل کی نگرانی میں متعلقہ انسپکٹروں اور عملے نے باڑا بازار، مری روڈ، راجہ بازار ، کمرشل مارکیٹ ، سید پور روڈ ، اقبال روڈ ، بوہڑ بازار ، جامع مسجد روڈ اور گنج منڈی میں آپریشن کرکے 78 دوکانداروں کا مجموعی طور پر 8ٹرک سامان قبضے میں لے کر سٹور میں جمع کرا دیاہے۔