فیروز والہ میں پتنگ بازی نے دس سالہ بچے کی جان لے لی ‘ دوسرا زخمی

پیر 22 فروری 2016 16:13

فیروز والہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) فیروز والہ میں پتنگ بازی نے دس سالہ بچے کی جان لے لی ، ایک زخمی ہوگیا ، حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی روکی نہ جاسکی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ میں حکومت کی پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا دس سالہ بچہ پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مصطفی آباد میں پابندی کو پتنگ بازوں نے ہوا میں اڑا دیا جس کے دوران دس سالہ بچہ ابرار پتنگ لوٹتے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ بچے کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اہل علاقہ اور اہل خانہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ‘ دس سالہ ابرار کی ماں نے کہا کہ یہ خون ریز کھیل بند ہونا چاہیئے ، پتنگ بازی کا شوق میرے بیٹے کو نگل گیا ‘ سوئی گیس چوک کے قریب بھی پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر زخمی ہوگیا ۔ گذشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس بے خبر رہی ۔ اہل علاقہ نے الزام لگایا پولیس علاقہ میں چکر لگاتی ہے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد سے پیسے لے کر چھوڑ دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :