ملتان ‘ بدھلہ سنت میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں د م توڑ گیا

پیر 22 فروری 2016 16:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں د م توڑ گیا۔ مقدمہ درج کرانے پر مخالفین نے محمد عابد کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقہ بدھلہ سنت کے رہائشی محمد عابد کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جو پیر کی صبح دم توڑ گیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہے ۔

دوسری جانب تھانہ بدھلہ سنت میں محمد عابد کے بھائی محمد خالد کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت محمد عمر دراز ، اشرف اور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا ‘محمد عابد کی ٹانگ تینوں ملزمان نے 6 ماہ قبل چوری کے مقدمہ میں نامزد کرنے پر کاٹی تھی ۔

متعلقہ عنوان :