وفاقی بجٹ میں ٹیکس قوانین کی بہتری کیلئے تجاویزطلب

پیر 22 فروری 2016 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس قوانین بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کرلیں، تاجر برادری دو مارچ تک سفارشات ایف بی آر کو بھیج سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور ملک بھر کی تاجر تنظیموں، صنعتکاروں اور چیمبرز سے تجاویز طلب کی گئی ہیں، یہ سفارشات جنرل سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں سے متعلق ہوں گی۔

جن کا مقصد ٹیکس چوری اور موجودہ ٹیکس نظام کی خرابیوں کو دور کرکے ٹیکس وصولی کا دائرہ کار بڑھانا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تاجر و صنعتکار دو مارچ تک بجٹ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اپنی سفارشات ادارے کو فراہم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :