پانچوں اسلام آباد پریمیر لیگ ٹین پین باؤلنگ چیمپین شپ 2016

پیر 22 فروری 2016 15:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پانچوں اسلام آباد پریمیر لیگ ٹین پین باؤلنگ چیمپین شپ 2016 کا دوسرا راونڈ آج لیثرر سٹی باؤلنگ کلب صفہ گولڈ مال میں کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

پریمیر لیگ میں ہر کھلاڑی نے پہلے اور دوسرے راونڈ کے مجموعی چوبیس گیمز مکمل کئے جس میں اعجاز الرحمان نے اپنے چوبیس گیموں میں ٹوٹل 4065 سکور کے مجموعی 169.4 اوسط کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا اور ثاقب شہزاد نے چوبیس گیموں میں ٹوٹل 4023 سکور کے مجموعی 167.6 اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ افضال اختر نے اپنے چوبیس گیموں میں ٹوٹل 3827 سکور کے مجموعی 159.5 اوسط کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔پریمیر لیگ لیثرر سٹی باؤلنگ کلب صفہ گولڈ مال میں29 مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :