Live Updates

لاہور ، حکومت عبادت سمجھ کرعوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے،شہباز شریف

پیر 22 فروری 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عبادت سمجھ کرعوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے،یہ مشن جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کیکارکنوں کے وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر شہباز شریف کاکہنا تھا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے ،2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط ہو گا۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :