ٹیکسٹائل قرضوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

پیر 22 فروری 2016 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015اور 16کے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے قرضوں میں43 فیصد اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے قرضے 43فیصد اضافے سے 82ارب روپے تک جا پہنچے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 57 ارب روپے کے قرض لیے گئے تھے۔قرضوں میں اضافے کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات 5فیصد کمی سے چھ ارب 54کروڑ ڈالر رہی۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اشیاکی قیمتوں میں گراوٹ اور مقامی سطح پر توانائی مسائل سے درآمد کنندگان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہونے کے بعد بینکوں سے قرض کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :