فون کو صرف 5منٹ میں چارج کرنیوالا چارجر تیار
اے ایس اے پی تمام چارجرز سے 16گنا تیز کام کرتا ہے ،آئی فون کو لگاتار 3مرتبہ چارج کرسکتا ہے
پیر 22 فروری 2016 15:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) چینی ماہرین نے ایسا چارجر تیار کیا ہے جو صرف5منٹ میں آپ کے فون کو چارج کرے گا جب کہ یہ چارجر خود بیٹری کی لائف کو بھی 4 گنا بڑھادیتا ہے۔کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق ڈیش اے ایس اے پی ( ایز سون ایز پاسیبل چارجر کو چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ بیٹری چارجر خود بھی یوایس بی پورٹ اور دیگر آلات سے چارج ہوسکتا ہے۔
ڈیش چارجرکی چارج کرنے کی گنجائش 5 ہزار ایم اے ایچ ہے جبکہ بازار میں دستیاب بہترین بیٹری چارجر آلات اب تک 2 ہزار ایم اے ایچ سے آگے نہیں پہنچ سکے۔(جاری ہے)
ایک اے ایس اے پی چارجر لگاتار 3 آئی فون چارج کرنے کیلئے کافی ہے جن میں 15 منٹ سے زائد کا وقفہ نہیں لگتا ۔ ٹیکنالوجی کے دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ تیز ترین چارجنگ سے فون کی اوریجنل اور قیمتی بیٹری پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا۔
موبائل فون کی بیٹری کو چارج کرنے والے آلات 100 سے 300 یا زیادہ سے زیادہ 500 سائیکل کے بعد ختم ہوجاتے ہیں لیکن اے ایس اے پی چارجر 1200 سائیکلز تک کام کرتا ہے۔ اس طرح اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ 3 سال تک کارآمد رہتا ہے۔ چارجر کی قیمت 89 ڈالر ( پاکستانی 9 ہزار روپے) ہے جس کی بین الاقوامی فروخت رواں سال جون سے شروع ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.