پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ کیسے بڑھا ؟ تحقیقات شروع

پیر 22 فروری 2016 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ سے تنخواہوں کے معاملے پر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چارماہ سے زائد عرصے سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کے احتجاج کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 29 جنوری کودوماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی تھی تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ سے تنخواہوں کے معاملے پر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے جس میں انتظامیہ سے پوچھا گیاہے اسٹیل مل کی پیداوار گزشتہ 8 ماہ سے بند ہے تو کنسلٹنٹ کیوں رکھے ہیں۔

مالی حالت خراب ہونے کے باوجود اسلام آباد لاہور اور کراچی کے ریجن دفاتر میں افراد کی تعداد کیسے بڑھی۔ 3سال کے دوران اسٹیل مل کے کتنے ملازمین ریٹائر ہوئے۔ ملازمین میں کمی ہوئی لیکن تنخواہوں کا بجٹ 48 کروڑکیوں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ان تمام سوالات کے جوابات نہیں دیے جائیں گے تنخواہوں کے لیے رقم جاری نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :