وزیر اعظم مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مردم شماری میں تاخیر کے حوالے سے اعتماد میں لینگے ‘ نجی ٹی وی

پیر 22 فروری 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف رواں ماہ ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مردم شماری میں تاخیر کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں ملک میں مردم شماری کا فیصلہ گزشتہ سال مارچ میں سی سی آئی کے اجلاس میں کیا گیا تھاملک میں آخری بار مردم شماری 1998 میں کی گئی تھی ‘ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کا اگلا شیڈول ممکنہ طور پر سی سی آئی کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا اور ابھی یقین کے ساتھ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تاخیر صرف چند ماہ کیلئے ہوگی یا اس سے زائد کیلئے ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ و شماریات رانا محمد افضل خان نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ حکومت فوجی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث مردم شماری کا انعقاد شیڈول کے مطابق نہیں کرسکتی۔حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایک قانون ساز نے اصرار کیا کہ مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے جس کے حوالے سے بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں مردم شماری ہی مرحلے میں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو سیاسی جماعتیں اس کے نتائج پر اعتراض کریں گی۔

متعلقہ عنوان :